ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منشیات فروشی اور نشہ بازوں کے خلاف منگلورو میں کالجوں اور دیگر مقامات پر پولیس کی کارروائی

منشیات فروشی اور نشہ بازوں کے خلاف منگلورو میں کالجوں اور دیگر مقامات پر پولیس کی کارروائی

Wed, 05 Apr 2017 16:21:49    S.O. News Service

منگلورو 5؍اپریل (ایس او نیوز) منگلورو میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی اور نشہ بازوں کے خلاف پولیس نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے کالجوں اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے اور 19افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہر میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کے خلاف جو کریک ڈاؤن کیااس میں گانجہ بیچنے اور استعمال کرنے والے اس کے ہاتھ لگے ہیں۔بونڈیل علاقے میں واقع ایک کالج کے پاس کوور پولیس نے دو گانجہ فروش اور 8گانجہ استعمال کرنے والوں کو گرفتار کیا اور600گرام گانجہ بھی ضبط کیا گیاہے۔گرفتار شدہ افراد میں گوپال نامی ایک شخص بھی ہے جو قتل کے دو معاملات میں ملزم بتایا جاتاہے۔نیرمارگا مارلاپڑاؤ کے قریب ایک کالج کے آس پاس طلبا کو گانجہ فروخت کرنے کی کوشش میں مصروف سلیم(۲۹سال) کو بھی دیہی پولیس نے گرفتار کرلیا ، مگر اس کا ساتھی شاہ الحمید فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ سلیم کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ بھی سکلیشپور میں ہوئے ایک مرڈر کیس میں ملزم ہے۔اس کے پاس سے 900گرام گانجہ ضبط کیا گیا ہے۔

گانجہ کا نشہ کرنے کے الزام میں مزیدجن آٹھ لوگوں کو گرفتا ر کیا گیا ہے ان کی شناخت تلک راج (۲۳سال)،ہرشیت شیٹی (۲۴سال)،کُل شیکھر چندر ا ہاس(۲۵سال)، پراجول (۳۷سال)،ابوبکر صدیق (۲۲سال)،نورالحسن (۲۷سال)،محمد جنون (۲۱سال)اور محمد عفوان (۲۰سال) کے طور پر کی گئی ہے۔برکے پولیس کے افسران نے ان لوگوں کو گرفتار کیا اور میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے گانجہ استعمال کرنے کی تصدیق ہونے کے بعدان کے خلاف کیس رجسٹر کیے گئے۔


Share: